لاہور، دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم ستمبر۔2016ء ) لاہور میں نیلم سینما چوک میں سلنڈر دھماکہ ہونے کے باعث دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دوکان میں اچانک سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چند لمحوں بعد دوکان کے اوپر رہائشی تین منزلہ عمارت بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے دوکان میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔