قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز کل شروع ہوں گے

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:06

قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز کل شروع ہوں ..

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز جمعہ کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہونگے، قومی انڈر18- ٹیم کے کوچ محمد خرم ملک اے پی پی سے گفتگو کرتے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے تقربیاً 45 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن کو تربیتی کیمپ میں بھر پور تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح و شام تربیت دی جا رہی ہے، منیجر کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض اولیمپئن کامران اشرف جبکہ کوچنگ کے اؤلمپیئن مدثر علی خان، اولمپیئن محمد شبیر، محمد خرم ملک، طارق میر، محمد رفیق اور جنیدخان انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روز ٹرائلز 2 ستمبر سے شروع ہونگے جس میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس میں 18 رکنی ٹیم اور باقی سات کھلاڑیوں کو سٹینڈبائی رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

منتخب ٹیم ایشیاء کپ کے کوالیفائنگ میں شرکت کرے گی اور کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 30 ستمبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کی روانگی سے قبل ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں عمان کے ساتھ سیریز14 سے 20 ستمبر تک اسلام آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :