قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے دو میچز کل کھیلے جائیں گے

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:04

قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے دو میچز کل کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچزجمعہ کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں لاہور بلیو کا مقابلہ راولپنڈی سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد اور کراچی بلیو کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد ، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دوسرا راؤنڈ 5 ستمبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا، سیمی فائنل مقابلے 15 ستمبر کو جبکہ فائنل 16 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :