قومی ہینڈبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:04

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشن بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہینڈبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نصیر احمد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 16 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں طاہر علی، عزر عاطف، شاہد پرویز، حضرت حسین، عاصم سعید، خاور یسیٰن، عبید اللہ، رانا وقار، آصف علی، محمد معاذ، مزمل حسین، اظہر علی، نواز خان، محمد رضوان، محمد عثمان اور محمد فیاض شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ہفتہ میں تین دن فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ویٹ ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اسسٹنٹ کوچ سلطان محمود مرزا نے کہا کہ ایشین بیچ گیمز 24 ستمبر سے ویت نام میں کھیلی جائے گی اور قومی ٹیم 22 ستمبر کو ویت نام کیلئے روانہ ہوگی۔