بھارت چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: بھارتی دفاعی تجزیہ نگار

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2016 03:09

بھارت چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: بھارتی دفاعی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست۔2016ء) بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک چینل کی جانب سے ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں ایک معروف بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور چین کا دفاعی شعبے میں مقابلہ کرنا پڑے تو بھارت کے پاس موجود صلاحیت بہت کم ہے۔

بھارت کی بری اور فضائی فوج کی طاقت دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت 44 اسکوائڈرنز ہونے چاہیں تاہم اس وقت اس کی تعداد صرف 33 ہے۔ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر اب اپنا 75 سے 80 فیصد اسلحہ خود بنا رہے ہیں۔ جبکہ بھارت اپنا زیادہ تر اسلحہ دوسرے ممالک سے خریدتا ہے۔

(جاری ہے)

چین اور پاکستان کی آر اینڈ ڈی کے مقابلے میں بھارت کی آر اینڈ ڈی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اسی باعث بھارتی وزیراعظم اس بات پر بار بار زور دے رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی دوسرے ممالک سے خریدنے کی بجائے بھارت میں بنانے کا آغاز کیا جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 تک پاکستان اور چین مشترکہ طور پر بھارت کیخلاف 1 ہزار جنگی طیارے میدان میں اتار سکیں گے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں بھارتی کی فضائی دفاعی صلاحیت بہت کم ہے۔ رپورٹ میں مزید کیا کہا گیا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :