چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 1 ستمبر 2016 02:14

چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست۔2016ء)چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 جبکہ گہرائی61 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز چترال سو 44 کلومیٹر دور پاک افغان بارڈر تھا۔ زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔