اسلام آباد،تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

بدھ 31 اگست 2016 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) تھانہ بہارہ کہو کے علاقے کرنل امان اﷲ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک،نعش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 26سالہ نوجوان زوہیب جو کہ مالاکنڈ ایجنسی کا رہائشی تھا اپنی ہمشیرہ سے ملنے بہارہ کہو کے علاقے مارگلہ ویلی آیا،کرنل امان اﷲ روڈ پر گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی جس سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا،مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا