3 ستمبر کو ریلی میں زندہ دلان لاہورکی عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرے گی
کرپشن کاخاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے فلورپر نوازشریف نے جھوٹ بولا ، احتساب کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کو گرفت میں لائے گی:اعجازاحمدچوہدری
بدھ 31 اگست 2016 22:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور میں 3 ستمبر کو پاکستان مارچ کی ریلی کے روٹ اور انتظامات کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینیر اعجازاحمدچوہدری نے چیئرنگ کراس پر ولید اقبال، ملک ظہیر عباس کھوکھر ، ایم پی اے شعیب صدیقی، حماد اظہر اور اعجازڈیال کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے 3 ستمبر کو تحریک انصاف پانامہ لیکس اور احتساب کے حوالے سے دن 12 بجے شاہدرہ چوک سے فیصل چوک تک عمران خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالے گی ،عمران خان شاہدرہ ،بھاٹی گیٹ، ناصرباغ، ہائیکورٹ،فیصل چوک میں ریلی سے خطاب کریں گے ، شاہدرہ میں حامد زمان یاسر گیلانی ، میاں محمود، بھاٹی گیٹ محمد مدنی ، عاطف چوہدری، غلام محی الدین دیوان، ناصر باغ ڈاکٹر یاسمین راشد، جمشید اقبال چیمہ ، ہائیکورٹ حامد خان ، حماد اظہر،انصاف لائرز فورم اور فیصل چوک میں ظہیر عباس کھوکھر ، شفقت محمود ، شعیب صدیقی کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کاشاندار استقبال کریں گے ،ریلی کے راستے میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ،خواتین کے لئے الگ فلوٹ تیار کئے گئے ہیں ، لیبر ، کسان ،ایجوکیشن سمیت دیگر ونگز کے عہدیداران نے بھی شرکت کریں گے ، آئی ٹی ایف ، آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ ونگ کے ہزاروں کارکن ریلی میں شریک اور سیکیورٹی کے فرائض سرانجا م دیں گے، انہوں نے کہاکہ ریلی میں تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی ، پانامہ زدہ حکمران پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے ہیں ، کرپشن کے خاتمے اور حکمرانو ں کے احتساب تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھے گی، شریف فیملی نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے اگر ان کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں ڈر رہے ہیں ، احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اورنہ ہی شریف خاندان اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کررہا ہے ، نوازشریف کا دامن آلودہ ہے ، پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے نوازشریف کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں مجبور کردے گی ،تحریک انصاف نے انصاف کے حصول کے لئے تمام دروازے کھٹکھٹائے ہیں اور اب ہم عوام کی عدالت میں جارہے ہیں، شاہدرہ سے شروع ہونے والا فیصل چوک پہنچنے تک عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر حکمرانوں کے اقتدار کا انجام ثابت ہوگا ، ریلی میں زندہ دلان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے ، کرپشن کاخاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے فلورپر نوازشریف نے جھوٹ بولا ، احتساب کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کو گرفت میں لائے گی، ریلی کی سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت پنجاب کی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ، اس موقع پر آجاسم شریف ، راجہ شبیر ،چوہدری وسیم ظفر جٹ، جمشید بٹ، ثانیہ کامران ، رانا عبدالسمیع، عثمان حمزہ ،عائشہ چوہدری، حاجی فیاض، وقاص اسلم ،فاطمہ عثمان ، اشتیاق ملک اور عاطف چوہدری سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.