پی پی 232- گگو منڈی کا ضمنی انتخاب ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلہ کامیاب

بدھ 31 اگست 2016 22:50

بورے والہ ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء) صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 232- گگو منڈی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلہ نے میدان مار لیا۔ انہوں نے 51 ہزار 323 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے 51 ہزار 323 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ 50 ہزار 267 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر رہیں۔

حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ حلقہ میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 92 ہے جن میں ایک لاکھ 9 ہزار 181 مرد اور 81 ہزار 911 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :