چین اوآسیان ممالک کے باہمی تعلقات سنجیدہ دور میں داخل ہو رہے ہیں،چینی نائب وزیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 31 اگست 2016 22:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) چینی نائب وزیر خارجہ لیو ین منگ نے کہا ہے کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے باہمی تعلقات سنجیدہ دور میں داخل ہو رہے ہیں، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ چین اور آسیان کے مابین ہونے والے 19ویں کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دونوں فریقین کے مابین باہمی تعلقات کو مزید بہتر طریقے سے فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی نائب وزیر خارجہ نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیراعظم کی اجلاس میں شرکت سے چین اور آسیان ممالک کے مابین تعلقات مستحکم ہوں گے جبکہ مشرقی ایشیا اور خطے میں امن واستحکام کے قیام میں مددملے گی ۔ رواں سال چین اور آسیان ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جبکہ آسیان ممالک چینی سفارتکاری میں اہم حیثیت رکھتے ہیں ۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بہترین اعتماد سازی کے ذریعے زبردست فوائد حاصل کئے ہیں جس میں آزادانہ تجارتی معاہدہ بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :