چین کا ملک بھر میں مزید سات نئے تجارتی زونز قائم کرنے کا اعلان

بدھ 31 اگست 2016 22:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) چین نے ملک بھر میں مزید سات نئے تجارتی زونز قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔چینی اسٹیٹ کونسل کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نئے تجارتی زونزصوبہ لیاؤننگ، جیجیانگ،ہنان ، ہیبائی، سیچوان، شانشی اور چانگ چنگ میں قائم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نئے تجارتی زونز کے قیام کے بعد ملک بھر میں تجارتی زونز کی تعداد 11ہوجائے گی ۔ نئے تجارتی زونز کے قیام کے بعد چین مزید اصلاحات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ مختلف خطے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین مصنوعات کو تیار کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :