چین میں معذور افراد کی بحالی کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں مخصوص یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ تیار

بدھ 31 اگست 2016 22:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) چین نے معذور افراد کی بحالی کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں ماہرین کو تربیت فراہم کرنے کے لئے مخصوص یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی معذور افراد کی فیڈریشن کی چیئر پرسن یانگ ہیدی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات ناکافی ہیں جنہیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ ملک بھر میں 26ملین سے زائد لوگ سرکاری طور پر معذور افراد کی فہرست میں رجسٹرڈ ہیں جن میں گزشتہ سال صرف 30فیصد افراد سرکاری تھیراپی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ سب سے بنیادی مسئلہ معذور افراد کو خدمات فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ ماہرین کی کمی ہے جسے اب دور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :