کینیڈا کا ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،چینی صدر کی کینڈین وزیراعظم سے گفتگو

بدھ 31 اگست 2016 22:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کینیڈا کی جانب سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ چین کینیڈا کے ساتھ رابطہ سازی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے ۔دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک کے رہنماؤں کو مختلف طریقوں سے رابطہ سازی آگے بڑھانی چاہئیے کہ تاکہ مشترکہ تحفظات پر بھی بات کی جا سکے ۔دونوں اطراف مذاکرات اور تعاون کو موجودہ باہمی تعاون کے میکنزم کے تحت مختلف شعبوں میں فروغ دیں۔

متعلقہ عنوان :