چین اور سعودی عرب میں باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

بدھ 31 اگست 2016 22:46

چین اور سعودی عرب میں باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) چین اور سعودی عرب میں باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ملاقات میں باہمی شراکت داری کو فروغ دینے سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ہمراہ باہمی دلچسپی کے امور پر تفیصلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کہا کہ چین سعودی عرب کا اہم اور قابل اعتماد شراکت دار ہے اور سعودی عرب چین کے ساتھ اپنے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ اس موقع پر چینی صدر کی جانب سے نائب ولی عہد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :