تمام میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا .مولا بخش چانڈیو

تین رکنی کمیٹی کو میڈیا ہاؤسز کے سروے اور سیکیورٹی کے حوالے سے صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے احکامات

بدھ 31 اگست 2016 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے وفود کے علاوہ سیکیریٹری داخلہ سندھ ریاض سومرو, سیکیریٹری محکمہ اطلاعات اعجاز میمن, ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات لبنیٰ صلاح الدین, ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ومحکمہ اطلاعات سندھ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے.اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن اوامان کا قیام حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ سمیت سرکاری نیم سرکاری دفاتر, میڈیا ہاؤسز اور ان سے وابستہ ملازمین /صحافی برادری کے لیئے جملہ سیکیورٹی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائیگا.انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے قانون نافذ, کرنیوالے دیگر اداروں کی مشاورت پر مشتمل سیکیورٹی منصوبہ ترتیب دیدیا ہے.انہوں نے سیکریٹری داخلہ, کراچی پولیس اور محکمہ اطلاعات سندھ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہں وئے کمیٹی ممبران کو میڈیا ہاؤسز کا سروے کرنے اور بعداذاں صحافتی تنظیموں کے نمائندگان سے مشاورت اس پلان کو مذید مربوط بنانے کی ہدایات دیں .مولا بخش چانڈیو نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کو ناصرف اہمیت دیتی ہے بلکہ اس پر یقین بھی رکھتی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :