انقلاب مارچ کے شہداء اسلام آباد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،راؤ کامران محمود
بدھ 31 اگست 2016 22:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام ڈویثرنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں شہدائے انقلاب مارچ اسلام آباد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔قرآن خوانی اور محفل نعت اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PATکراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا کہ انقلاب مارچ کے شہداء اسلام آباد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انکا خون ضرور رنگ لائے گا اور اس ملک میں تبدیلی آئے گی انقلاب کی منزل ملے گی ۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال نے کہا جس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہو جائے اسے منزل ضرور ملتی ہے۔ہم اپنے شہدائے کو نہ بھولے ہیں نہ کبھی بھولیں گے انکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔(جاری ہے)
PATکے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا 30 اور 31اگست کی رات اسلام آباد میں انقلاب مارچ پر تشدد تاریخ کا سیاہ باب ہے۔
تاریخ کے بدترین تشدد سے انسانیت بھی شرما گئی تھی مگر طاقت کے نشے میں بد مست حکمرانوں نے فرعون کی یاد تازہ کر دی تھی۔انھوں نے کہا جب تک رانا ثناء اﷲ اور طلال چوہدری جیسے دہشت گردوں کے سرپرست موجود ہیں دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پہلے انکے سہولت کاروں کا خاتمہ ضروری ہے ۔تقریب سے عدنان رؤف انقلابی،فیصل بلوچ،شفقت شیخ،مشتاق صدیقی و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.