مسئلہ کشمیر پر سپیکر قومی اسمبلی نے 196ممالک کی پارلیمانوں کے سپیکر وں کو خطوط لکھ دیئے
مسئلہ کشمیر پاکستان کی پارلیمنٹ کی کلیدی تر جیح ہے‘ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان سے گفتگو
بدھ 31 اگست 2016 22:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر پر سفارتی مدد حاصل کرنے اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی نہ ختم ہونے والی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو عالمی سطح پر اجاگر کر نے کے لیے 196ممالک کی پارلیمانوں کے سپیکروں کو مکتوب ارسال کیے ہیں ، مسئلہ کشمیر پاکستان کی پارلیمنٹ کی کلیدی تر جیح ہے اور پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملا قات کی ۔سپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیر ینہ حل طلب مسئلہ ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر قبضہ قوم ،ریاست اورعوام کے بنیادی حق خودارادیت کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا کسی بیرونی مداخلت کے بغیر حکومت تشکیل دینا عوام کابنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ بر بریت ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظلم وستم سے عوام کے حق خود ارادیت کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قر اردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیر ی عوام کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ جمہوری حکومت کے دور میں مسئلہ کشمیر کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر سفارتی تعاون حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم کی طر ف سے پارلیمانی وفود بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے ضمیر کو جگانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔سر دار ایاز صادق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کے لیے عالمی سطح پر حمایت حاصل کرنے کے لیے قومی اسمبلی رواں سال 13اور 14اکتوبر کو ایک عالمی کانفرنس منعقد کروا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں دنیابھر سے اراکین پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے اوردانش ور شر کت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کاقیام ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہتے عوام پر ظلم وستم سے ان کی پر امن مستقبل کے لیے جدوجہد کی تحریکوں اور آزادی کی امنگوں کو نہیں دبایا جاسکتا ۔پاکستان کے مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ انہوں نے 61ویں دولت مشتر کہ کی پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی سے اس لیے معذرت کی کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کوکانفرنس میں شر کت کی دعوت دینے پراصرار کر رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی کو اس لیے دعوت نہیں دے سکتی تھی کیونکہ یہ پاکستان کے اصولی موقف اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کو نسل قراردادوں کے منافی تھا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف دولت مشترکہ کی پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی سے کہیں زیادہ اہم تھا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرہر پارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس اور پارلیمانی وفود کے دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں موثر انداز میں اجاگر کیا جاتا ہے ۔آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں پاکستان کی پارلیمنٹ کی کاوشوں کو سر اہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارلیمانی سفارت کاری کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار اد ا کرسکتی ہے ۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.