نورالامین مینگل کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کرنے کی تجویز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال

بدھ 31 اگست 2016 22:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے گریڈ 19 کے افسر نورالامین مینگل کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کرنے کی تجویز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔

(جاری ہے)

ڈی ایم جی افسر نور الامین مینگل اس سے قبل ڈی سی او لاہور رہ چکے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی اسامی کئی ماہ سے خالی پڑی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس خالی اسامی کے لئے نورالامین مینگل کا نام تجویز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :