پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام تربیتی کورس کا انعقاد

بدھ 31 اگست 2016 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام سٹی سکول کے لائبیریرینز کیلئے چھ روزہ تربیتی کورس اختتام پذیر ہوگیا جس کا مقصد پاکستان میں سکولوں کی سطح پر لائبریریوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور سٹی سکول نیٹورک لائبریریز مس نادرا طاہر کی جانب سے سکولوں میں ماڈل لائبیریوں کا قیام عمل میں لانے کیلئے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، ڈاکٹر محمد رفیق اور ڈاکٹر سیدہ حنا بتول نے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، انفارمیشن لٹریسی سمیت متعدد موضوعات پر آگاہی سیشن میں شرکاء کو تربیت دی جنہیں خوب پذیرائی ملی۔ مقریرین نے سکولوں کی سطح پر ماڈل لائبیریوں کے قیام کیلئے تربیتی کورس سے حاصل ہونے والی معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے ان پر عمل کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :