کرپشن کاخاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ،3ستمبر کو ریلی میں زندہ دلان لاہورکی عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرے گی ‘ اعجاز احمد چوہدری
پارلیمنٹ ہاؤس کے فلورپر نوازشریف نے جھوٹ بولا ، ا، تحریک انصاف کرپشن کرنیوالوں کو گرفت میں لائیگی‘ چیئرنگ کراس میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 31 اگست 2016 21:53
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور میں 3 ستمبر کو پاکستان مارچ کی ریلی کے روٹ اور انتظامات کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینیر اعجاز احمد چوہدری نے چیئرنگ کراس پر ولید اقبال، ملک ظہیر عباس کھوکھر ، ایم پی اے شعیب صدیقی، حماد اظہر اور اعجازڈیال کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 3ستمبر کو تحریک انصاف پانامہ لیکس اور احتساب کے حوالے سے دن 12 بجے شاہدرہ چوک سے فیصل چوک تک عمران خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالے گی ،عمران خان شاہدرہ ،بھاٹی گیٹ، ناصرباغ، ہائیکورٹ،فیصل چوک میں ریلی سے خطاب کریں گے ، شاہدرہ میں حامد زمان یاسر گیلانی ، میاں محمود، بھاٹی گیٹ محمد مدنی ، عاطف چوہدری، غلام محی الدین دیوان، ناصر باغ ڈاکٹر یاسمین راشد، جمشید اقبال چیمہ ، ہائیکورٹ حامد خان ، حماد اظہر،انصاف لائرز فورم اور فیصل چوک میں ظہیر عباس کھوکھر ، شفقت محمود ، شعیب صدیقی کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کاشاندار استقبال کریں گے ،ریلی کے راستے میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ،خواتین کے لئے الگ فلوٹ تیار کئے گئے ہیں ، لیبر ، کسان ،ایجوکیشن سمیت دیگر ونگز کے عہدیداران نے بھی شرکت کریں گے ، آئی ٹی ایف ، آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ ونگ کے ہزاروں کارکن ریلی میں شریک اور سیکیورٹی کے فرائض سرانجا م دیں گے، انہوں نے کہاکہ ریلی میں تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی ، پانامہ زدہ حکمران پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے ہیں ، کرپشن کے خاتمے اور حکمرانو ں کے احتساب تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھے گی، شریف فیملی نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے اگر ان کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں ڈر رہے ہیں ، احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اورنہ ہی شریف خاندان اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کررہا ہے ، نوازشریف کا دامن آلودہ ہے ، پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے نوازشریف کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں مجبور کردے گی ،تحریک انصاف نے انصاف کے حصول کے لئے تمام دروازے کھٹکھٹائے ہیں اور اب ہم عوام کی عدالت میں جارہے ہیں، شاہدرہ سے شروع ہونے والا فیصل چوک پہنچنے تک عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر حکمرانوں کے اقتدار کا انجام ثابت ہوگا ، ریلی میں زندہ دلان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے ، کرپشن کاخاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ، پارلیمنٹ ہاس کے فلورپر نوازشریف نے جھوٹ بولا ، احتساب کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کو گرفت میں لائے گی، ریلی کی سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت پنجاب کی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ، اس موقع پر آجاسم شریف ، راجہ شبیر ،چوہدری وسیم ظفر جٹ، جمشید بٹ، ثانیہ کامران ، رانا عبدالسمیع، عثمان حمزہ ،عائشہ چوہدری، حاجی فیاض، وقاص اسلم ،فاطمہ عثمان ، اشتیاق ملک اور عاطف چوہدری سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.