دہشتگرد حملوں میں مطلوب براہمداغ بگٹی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی تیاریاں

بلوچستان حکومت نے براہمداغ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات وزارت داخلہ کوفراہم کر دیں،ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراکیلئے درکار مزید مواد اکٹھا کرنے کاکام جاری

بدھ 31 اگست 2016 21:35

دہشتگرد حملوں میں مطلوب براہمداغ بگٹی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ اور پاکستان کو دہشتگرد حملوں میں مطلوب براہمداغ بگٹی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی تیاریاں کی جاری ہیں، بلوچستان حکومت کی طرف سے وزارت داخلہ کو براہمداغ بگٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں تاہم ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجرالئے درکار مزید مواد اکٹھا کیا جا رہا ہے ،ملزم دہشتگرد حملوں میں پاکستان کو مطلوب ہے ،ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کی متعددد کارروائیوں میں پاکستان کو مطلوب بلوچ علیحدگی پسند باغی رہنما براہمداغ بگٹی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملزم کے خلاف درج مقدمات میں اس کاٹرائل کیا جا سکے ، صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو براہمداغ بگٹی کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کے لئے ایک درخواست ارسال کی گئی ہے اس درخواست میں ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی طرف سے اسے اشتہاری قرار دینے کے فیصلے بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو ملزم کے خلاف مزید شواہد کی فراہمی کا کہا ہے تاکہ انٹرپول کے ایس او پی کے مطابق فائل مکمل کر کے اس کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جا سکیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ حکومت نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست کو مستد کر رکھا ہے اور مبینہ طور پر اس کے پاس بھارت کی شہریت بھی ہے ۔