عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوائے ، اوآئی سی اقوام متحدہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے عملی کردار ادا کرے کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے ،سعودی عرب اور چین پاکستان کے مخلص ترین دوست ہیں، اقتصادی راہداری کے خلاف بھارتی سازشیں ناکام ہوگئیں حکومت بھارتی مداخلت و دہشتگردی کو بے نقاب کرے

امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ سعید کاتقریب سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 21:27

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوائے اور اوآئی سی اقوام متحدہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے عملی کردار ادا کرے کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے سعودی عرب اور چین پاکستان کے مخلص ترین دوست ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ،اقتصادی راہداری کے خلاف بھارتی سازشیں ناکام ہوگئیں حکومت بھارتی مداخلت و دہشتگردی کو بے نقاب کرے۔

وہ بدھ کو خانیوال سول لائن میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک ہے کلمہ کی لاج نہ رکھنے کی وجہ سے آج ہم گمراہ ہورہے ہیں آج ہم قیام پاکستان کا مقصد بھول گئے تو کشمیری میدان میں نکلے اور پاکستان سے رشتہ قائم کیا لاالہ اﷲ کا نعرہ لگا کر اور پاکستانی پرچم لہرا کر ہمیں قیام پاکستان کا مقصد یاد کروایا روزانہ کشمیری شہید اور زخمی ہورہے ہیں تاجروں کا اربوں روپے نکا نقصان ہوچکا ہے کشمیری بھارتی مظالم فوج کے باوجوود میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور پاکستان کا پرچم لہرا کر سینے پر گولیا کھار رہے ہیں بھارت یہ جان لے کہ کشمیریوں کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جاسکتا تحریک کشمیر کیا قیادت اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں حکومت کو چاہیے کہ کشمیریوں حقیقی وکیل ہونے کا کردار ادا کے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کے لیے بھارت پاکستان کے خلاف پروپگینڈا کرتا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی بھی کرواتا ہے بھارت کی وطن عزیزی کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں چین پاکستان کا بہترین دوست ہے پاک چین اقتصادہ راداری تکمیل سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کو بھی فائدہ ہوگا کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع مرکزی رہنما جماعت الدعوۃ سیف الہ خالد ،چیئر مین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالروف،رہنما جماعت الدعوۃ پاکستان عبداللطیف ،مذہبی سکالر مفتی عبیدالرحمان ثاقب نے بھی خطاب کیاآج امریکا انڈیا کو کیوں مجبور نہیں کرتا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا حکم اﷲ تعالٰی نے قران مجید میں دیا ہے آزادی کے لیے میدان میں نکلنے والوں کو پروپیگنڈاے کے ذریع دہشت گرد کہا جارہا ہے امت مسلمہ دین پر متحد ہوجائیں تمام مسائل حل ہوجائیں گے