جمشید دستی کل ملتان میں جھاڑو دے کر پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کریں گے

بدھ 31 اگست 2016 21:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی( کل) بروز جمعہ کو ملتان میں جھاڑو دے کر پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ملتان کے چوک گھنٹہ گھر پر ممبر سازی مہم کیمپ کا افتتاح کریں گے اور پارٹی پرچم بھی لہرائیں گے اور اپنے پارٹی نشان جھاڑو کے ذریعے چوک گھنٹہ گھر پر کارکنوں کے ہمراہ جھاڑو بھی دیں گے بعدازاں وہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :