وزیر اعظم (کل) گوادر کا دورہ ،پورٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے

بدھ 31 اگست 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف (کل) گوادر کا دورہ کریں گے اور پورٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف گوادر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم گوادر میں سی پیک کے منصوبوں اور پورٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ اپنے دورہ میں وزیر اعظم بلوچستان کے علاقے سبی میں توانائی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :