تمام عارضی بے گھرافراد کورواں سال کے آخر تک گھر واپس بھیج دیا جائے گا ، خیبر، باجوڑ، مہمند ایجنسی کے 100فیصد ، وزیرستان کے 60فیصد آئی ڈی پیز واپس پہنچ چکے ہیں ، باقی موجود 7لاکھ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بھی گھروں میں واپس بھیجنے کا مرحلہ جاری ہے ، فاٹا اصلاحات کے معاملے پر جلد بازی نہیں کریں گے ، یہ اصلاحات پانچ سال میں نافذ کریں گے اور دس سال میں ان کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے گا ، آئی ڈی پیز کو ملنے والی 4لاکھ کی امداد کم ہے، اس میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے ’’میڈ ان خیبر پختونخوا‘‘نمائش بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال اور معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا ’’میڈ ان خیبرپختونخوا‘‘ نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 31 اگست 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ تمام آئی ڈی پیز کورواں سال کے آخر تک گھروں کو واپس بھیج دیا جائے گا ، خیبر، باجوڑ، مہمند ایجنسی کے 100فیصد جبکہ وزیرستان کے 60فیصد آئی ڈی پیز گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں ، باقی موجود 7لاکھ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بھی گھروں میں واپس بھیجنے کا مرحلہ جاری ہے ، فاٹا اصلاحات کے معاملے پر جلد بازی نہیں کریں گے ، یہ اصلاحات پانچ سال میں نافذ کریں گے اور دس سال میں ان کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے گا ، آئی ڈی پیز کو ملنے والی 4لاکھ کی امداد کم ہے اسے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے ،خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس انڈسٹری کی طرف سے نمائش کا انعقاد قابل تحسین ہے ، اس طرح کے ایونٹس لاہور ، کراچی اور ملتان میں بھی منعقد ہونے چاہیئں، خیبرپختونخوا میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ’’میڈ ان خیبر پختونخوا‘‘نمائش بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال اور معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقدہ ’’میڈ ان خیبرپختونخوا‘‘ نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ تقریب سے سینیٹر الیاس بلور اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے صدر نے بھی خطاب کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے نمائش میں لگائے گئے تمام سٹالز کا معائنہ کیا ، اس موقع پر بزنس فورم کے صدر سینیٹر الیاس بلور، مختلف ممالک کے سفراء اورمختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد بھی موجود تھے۔

قبل ازیں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی نمائش کا دورہ کر کے مختلف سٹالز کا جائزہ لیا ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کی اس کاوش کو سراہتا ہوں ، مجھے سٹالز کا جائزہ لینے کے بعد یہ محسوس ہوا کہ وہ وہ چیزیں بھی رکھی گئیں جو میں نے آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں ۔

اس طرح کے ایونٹس لاہور ، کراچی اور ملتان میں بھی منعقد ہونے چاہیئں، خیبرپختونخوا میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ’’میڈ ان خیبر پختونخوا‘‘نمائش بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال اور معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام آئی ڈی پیز کورواں سال کے آخر تک گھروں کو واپس بھیج دیا جائے گا ، خیبر، باجوڑ، مہمند ایجنسی کے 100فیصد جبکہ وزیرستان کے 60فیصد آئی ڈی پیز گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں ، باقی موجود 7لاکھ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بھی گھروں میں واپس بھیجنے کا مرحلہ جاری ہے ، فاٹا اصلاحات کے معاملے پر جلد بازی نہیں کریں گے ، یہ اصلاحات پانچ سال میں نافذ کریں گے اور دس سال میں ان کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے گا ، آئی ڈی پیز کو ملنے والی 4لاکھ کی امداد کم ہے اسے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :