وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ان کے اداروں کی جانب سے پی پی 7میں ضمنی انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر دھاندلی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی اور اس حلقے میں انتخابات کروانے کیلئے این اے 52,53کی بجائے باہر سے انتخابی عملہ متعین کئے جائیں، آئی جی پنجاب کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف جھوٹے پرچے رکوانے اور محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کی جانب سے حلقے میں کیے جانے والے نمائشی سرویز پر فوری پابندی لگائی جائے ، تحریک انصاف کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کامطالبہ
بدھ 31 اگست 2016 21:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ان کے اداروں کی جانب سے پی پی 7میں ضمنی انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر دھاندلی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی اور اس حلقے میں انتخابات کروانے کیلئے NA-52,53کی بجائے باہر سے انتخابی عملہ متعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے آئی جی پنجاب کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف جھوٹے پرچے رکوانے اور محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کی جانب سے حلقے میں کیے جانے والے نمائشی سرویز پر فوری پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومتیں تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام میں پذیرائی سے انتہائی خوفزدہ ہیں اور پریشانی کے عالم میں قانون و اخلاق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.