الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک صرف 8سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کراسکیں

325سیاسی جماعتوں نے آخری تاریخ گزرنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرائے،تفصیلات جمع نہ کرانے والی پارٹیوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن کا ان جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

بدھ 31 اگست 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کیلئے اپنے اثاثوں اور بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک صرف 8سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے325سیاسی جماعتوں نے آخری تاریخ گزرنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرائے گوشوارے جمع نہ کرانے والی پارٹیوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن کا گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن کے مطابق29اگست رات12بجے تک گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن تھی،ن لیگ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت سینکڑوں جماعتوں نے ابھی گوشوارے جمع نہیں کرائے جن جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں ان میں جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی،عوامی مسلم لیگ،اسلامی تحریک پاکستان،جمعیت اہلحدیث اور مسلم لیگ (ج) و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :