Live Updates

عوامی تحر یک اور تحر یک انصاف کا3ستمبر کو ایک دوسرے کے احتجاج میں شر کت کا اعلان

حکمران احتساب سے بھاگ رہے ہیں اگرپانامہ لیکس کا حساب نہیں ہوگا تو پاکستان میں غر یب ہمیشہ غر یب رہیں گا ‘جہا نگیر ترین بہت جلد عمران خان اور طاہر القادری ایک لنچ پر اکھٹے ہوں گے‘پیپلزپارٹی امتحان کے وقت میں ہمار اساتھ دیں شیخ رشید کا پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ مشتر کہ پر یس کانفرنس سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری 3ستمبر کو تحر یک انصاف کے پاکستان مارچ میں شر کت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ہمارے ’’سالمیت پاکستان مارچ ‘‘میں شر یک ہوں گی ‘تحر یک انصاف اور ہم ایک ہیں اور رہیں گے میں نے احتجاج میں کہاں شر یک ہونا ہے تین ستمبر کو بتاؤں گا ‘پاکستان کو گالیاں دینے والوں کا ڈرافٹ اسلام آباد سے گیا ہے ‘نوازشر یف بھارتی جاسوس اور سرحدوں پرفائر نگ پرکچھ نہیں کہتے ‘ ‘دہشت گردوں کے حوالے سے پنجاب100وزیر ستانوں کا بھی باپ ہے یہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں ‘حکمران بھارت سے آنیوالوں کو پر وٹوکول دیتے ہیں ‘ نوازشر یف ملکی سالمیت سے غداری کر رہے ہیں ان کا اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطر ہ بن چکا ہے اور حکمران آئین قانون اور جمہو ریت کیساتھ تماشہ کر رہے ہیں‘وزیر اعظم ‘کابینہ اور پار لیمنٹ بھارتی وزیر اعظم کی بلوچستان کے مداخلت کے معاملے مذمت خاموش ہے‘ہماری جد وجہدجمہو ریت کے خلاف نہیں ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حکمران آئین ’قانون ‘جمہو ریت ‘عوام اور ملک کے دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کویہاں منہاج القر آن سیکرٹر یٹ میں عوامی مسلم لیگ سر براہ شیخ رشید احمد ‘تحریک انصاف کے جہا نگیر خان ترین ‘چوہدری محمدسرور ‘میاں محمودالرشید سمیت دیگر سے ملاقات کے بعد پر یس کا نفر نس سے خطاب کررہے تھے جبکہ تحر یک انصاف کے وفد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں انکو 3ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے احتجاج میں شر کت کی دعوت دی جسے عوامی تحر یک نے قبول کر تے ہوئے بھر پور شر کت کی یقین دہانی کروادی ہے ملاقات کے بعد پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کے کر پٹ کرداروں کو بے نقاب کریں گے ان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب لیا جا ئیگا اور اور انکی گرفت سے پاکستان کو آزاد کروائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آل شر یف نے پاکستان کی سالمیت کے معاملے پر ملک دشمنوں سے سمجھوتہ کر رکھا ہے ‘بھارتی وزیر اعظم کی بلوچستان کے معاملے پر وزیر اعظم اور کابینہ کے اجلاس میں حکمرانوں نے مذمت نہیں کی پار لیمنٹ میں قراداد بھی منظور نہیں کروائی گئی اور پاکستان کو کراچی میں جو گالیاں دیں گے اس پر بھی حکمرانوں اور کابینہ کے لب خاموش ہے اور کراچی میں پاکستان کو گالیاں دینے کا سکر پٹ اور اس کے پیچھے بھی حکمرانوں کا ہاتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شر یف براداران کی شوگر ملزمیں بھارت کے لوگ کام کررہے ہیں اور انکو ویزوں میں12/12باراضافہ ہو تا ہے ان میں پتہ نہیں کتنے بھارتی لوگ وہ بھی ہیں جو ’’را ‘‘کے ایجنٹ ہوں اور پاکستان میں دہشت گردی کرواتے ہیں ‘ نوازشر یف خاموش رہ کر ملکی سالمیت سے غداری کر رہے ہیں ان کا اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطر ہ بن چکا ہے ‘ حکمران آئین قانون اور جمہو ریت کیساتھ تماشہ کر رہے ہیں اور3ستمبر کو پوری قوم ایسے حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آئے کیونکہ ڈاکٹر اساتذہ سمیت دیگر لوگ الگ الگ کی بجائے اجتماعی احتجاج کیلئے آئے اور 3ستمبر کو یوم احتجاج کے طور پر منائے اور ملک میں فیصلہ جنگ کا آٖغاز کر یں اور ان حکمرانوں سے سانحہ منہاج القر آن ‘سانحہ واہگہ ‘گلشن اقبال کا ان سے حساب لیں حکمرانوں کے سینے پر ضرب عضب بھی بوجھ بن چکے ہیں دہشت گردی کی پناہ گاہیں پنجاب میں یہ 100وزیر ستان کا دہشت گردی کے حوالے سے باپ ہیں ہم قوم کو اس ملک اور قوم دشمن ٹولے سے نجات دلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اورآئندہ بھی انکے ساتھ رہیں گے اور 2014میں ہونیوالے دھر نوں کی وجہ سے اس وقت پار لیمنٹ میں جمہو ریت کی آڑ میں نوازشر یف کا ساتھ دینی والی جماعتیں آج اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین وقانو ن اور جمہو ریت کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم ان کر پٹ اور قاتل حکمرانوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں اور پوری قوم بھی یہ سمجھتی ہے کہ ہماری جد وجہدجمہو ریت کے خلاف نہیں ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حکمران آئین ’قانون ‘جمہو ریت ‘عوام اور ملک کے دشمن ہیں تحر یک انصاف کے سیکرٹر ی جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ ہم عوامی تحر یک اوریہ3ستمبر کو ہمارے احتجاج میں شریک ہوں گے 3ستمبر کو دنیا دیکھے گی کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہوگی عوامی تحر یک ‘(ق) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جما عتیں بھی تحر یک انصاف کے پاکستان مارچ میں شر یک ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس تحر یک انصاف یا کوئی اور اپوزیشن جماعت نہیں لیکر آئے بلکہ یہ سب کچھ ایک غیر ملکی ادارے نے بے نقاب کیا ہے اور ہم حکمرانوں سے کئی ماہ سے حساب مانگ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم نوازشر یف خو د کو احتساب کیلئے پیش کر نے کو تیار نہیں بلکہ حکمران احتساب سے بھاگ رہے ہیں اگرپانامہ لیکس کا حساب نہیں ہوگا تو پاکستان میں غر یب ہمیشہ غر یب رہیں گا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور انکی جماعت چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ دب جائے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے بلکہ ان سے مکمل حساب لیا جا ئیگا ۔ عوامی مسلم لیگ کر سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بہت جلد عمران خان اور طاہر القادری ایک لنچ پر اکھٹے ہوں گے کیونکہ قوم دونوں جماعتوں اور انکے قائدین کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتی ہے اور آج کی پر یس کانفر نس میں بھی دونوں ساتھ ہیں جو قوم کی امنگوں کے مطابق ہے اور قوم کو ضروراس سے خوشی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر ہم نہ چاہتے ہیں سپیکر کے پاس بھی گئے مگر ہمیں کسی فورم سے کچھ نہیں ملا فیصلہ آخر کاسڑکوں پر ہی ہونا ہے پیپلزپارٹی کو بھی چاہیے کہ وہ امتحان کے وقت میں ہمارے ساتھ چلے کیونکہ موجودہ وقت امتحان کا وقت ہے اور ’’گونوازگو ‘‘کے ایجنڈے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کو جمع ہونا چاہیے تاکہ ان قاتل اور قبضہ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات