بھارتی وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت دیگر ا ہم امور پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ،جان کیری نے مودی کو صدر اوباما کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ،بھارتی میڈیا

بدھ 31 اگست 2016 21:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے امریکی وزیر خارجہ سینیٹر جان کیری نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت دیگر ا ہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی سے امریکی وزیر خارجہ سینیٹر جان کیری نے اپنے دورے کے اختتامی روز ملاقات کی ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت دیگر ا ہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو صدر اوباما کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور کہاکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع امریکی صدر آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری تین روز ہ دورے پر بھارت آئے ہیں جنھوں نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات بھی کی اور گزشتہ روز امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں بھی شرکت کی ۔