داتا دربار کے قریب شہری سے رشوت لینے کے واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی

بدھ 31 اگست 2016 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) داتا دربار کے قریب شہری سے رشوت لینے کے واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے کر لاہور پولیس سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔بتایا گیاہے کہ داتا دربار کے قریب بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوارپولیس اہلکار شہری سے رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

کیمرے کی آنکھ میں رشوت لینیکے مناظرعکسبند ہوگئے میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس افسران بھی متحرک ہو گئے اور آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :