Live Updates

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے 3 ستمبر کے حکومت مخالف جلسے میں علامتی شرکت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 20:56

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے 3 ستمبر کے حکومت مخالف جلسے میں علامتی ..

لاہور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے 3 ستمبر کے حکومت مخالف جلسے میں علامتی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے 3 ستمبر کو لاہور میں تحریک انصاف کی حکومت مخالف ریلی میں علامتی شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے کی منظوری بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے منظور وٹو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چونکہ تحریک انصاف حکومت مخالف تحریک میں سولو فلائٹ لے رہی ہے لہذا پیپلز پارٹی نے ریلی میں صرف علامتی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات