پنجاب اسمبلی کے سامنے اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کا ما ل روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ
ہماری دکانیں اور مکان توڑے گئے مگر معاوضہ نہیں دیاجارہا، متاثر ین کاوزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ
بدھ 31 اگست 2016 20:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے سامنے اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کا ما ل روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ ‘ ہماری دکانیں اور مکان توڑے گئے مگر معاوضہ نہیں دیاجارہا متاثر ین وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے متاثرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے مظاہرین کی جانب سے شکوہ کیا جا رہا تھا کہ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے انکا کاروبار برباد ہو گیا ہے جو ان کا واحد ذریعہ معاش تھا وہ بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔
مثاہرین نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بہتر معاوضہ ملے تاکہ انکی زندگی کا گز بسر اچھی طرح ہو سکے۔احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ حکومتی ارکان مظاہرین کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ احتجاج ختم کر دیں حکومتی ارکان نے مظاہرین کو اس بات کا یقین دلایا کہ ان کے مطالبات جلد پورے کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.