پنجاب پولیس کی یونیفام کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ ،سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

بدھ 31 اگست 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کو پولیس کی یونیفام کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے سمری منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی ‘ پولیس کی نئی یونیفارم کے لیے ہلکے سبز رنگ کا انتخاب کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے موجودہ یونیفارم کو تبدیل کر کے ایسا رنگ کرنے کا کہا تھا جس سے ملازمین کو گرمیوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس کے لئے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور ، ڈی پی اوز ، سی پی اوز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی ہدایت کی تھی ۔ اب پولیس کی نئی یونیفارم کے لیے ہلکے سبز رنگ کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔یونیفام کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر تے ہوئے منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :