Live Updates

چیئرمین عمران خان ہی کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائینگے ،حلیم عادل شیخ

عمران خان اب ان کرپٹ حکمرانوں کو زیادہ دیر اس قوم پر مسلط نہیں رہنے دینگے،رہنما پاکستان تحریک انصاف سندھ

بدھ 31 اگست 2016 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے تحریک انصاف کے کراچی نشتر پارک جلسے کی کامیابی کے لیے سندھ کے مختلف مقامات کے دورے پہلے روز موور ڈسٹرکٹ دادو میں پی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کی اور اس حوالے سے مختلف مقامات پر میٹنگیں کی گئی ،ان مختلف مقامات پر جلسے میں شرکت کی دعوت اور تیاریوں کی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،پانامہ لیکس اور حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف ملک کی عوام اورمتعدد اپوزیشن جماعتیں بھی تحریک انصاف کے موقف کی تائیدکرتے ہوئے ہمارے ساتھ کھڑی ہیں ،اس موقع پر ان کے ہمراہ غلام حیدرسیال ،اعظم عباسی ،عامر بروہی ،محمد خان ،ڈاکٹر راشد،ممتاز سولنگی اور نیاز احمد سمیت دیگر رہنماموجود تھے ،حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے مجرموں کے خلاف اس وقت تمام جماعتیں متحد نہ بھی ہو تب بھی چیئرمین عمران خان اب ان کرپٹ حکمرانوں کو زیادہ دیر اس قوم پر مسلط نہیں رہنے دینگے ۔

(جاری ہے)

اس وقت حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے احتساب کی کال پر سہمی ہوئی ہے اس کے باوجود یہ لوگ اصل حقائق کو قوم کے سامنے لانے سے گریز کررہے ہیں،مگر ہم لالچی اور اس قوم کو لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ان سے وہ تمام پیسہ ریکور کرینگے جو انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا۔ہم بہت جلد ان کرپٹ حکمرانوں سے عوام کا لوٹا گیا اربوں ڈالرکا سرمایہ اس ملک میں واپس لانے پر ان کو مجبور کردینگے ۔انہوں نے مختلف مقامات پر عوام سے اپیل کی کہ وہ پی ٹی آئی کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے چھ ستمبر کے روز نشتر پارک میں بھاری تعداد میں شرکت کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات