افغانستان میں باب دوستی کے مقام پر پاکستان مخالف نعروں پر افغان حکام نے معذرت کرلی ٗ(کل)سے کھولنے پر اتفاق

دونوں ممالک کے حکام کے چھ فلیگ میٹنگ ہوئیں ٗ اتفاق رائے سے بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ ڈاکٹر واسیع خان پاکستان کے جو خدشات تھے ٗافغان حکام نے مثبت جواب دیا ٗ واقعہ پر معافی مانگی ہے ٗ آئندہ واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ٗ خصوصی گفتگو

بدھ 31 اگست 2016 19:40

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان اور افغانستان نے 14روز چمن سرحد بند ہونے کے بعد دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے چمن سرحد 18اگست کو افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک میں چند افغان مظاہرین کی جانب سے پاکستان کے قومی پرچم کو نذر آتش کر نے کے بعد کیا گیا تھا سرحد کھولنے کیلئے دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام کے مذاکرات کے کئی دور ہوئے اور بدھ کومذاکرات ہونے والا دور کامیاب رہا ۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان ڈاکٹر واسع خان نے کوئٹہ سے ٹیلیفون پر ‘‘این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ سرحد کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے حکام کے چھ فلیگ میٹنگ ہوئی تھیں جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈ ر یکم ستمبر کو کھول دیا جائیگا ڈاکٹر واسع خان نے بتایا کہ پاکستان کے جو خدشات تھے ان کا افغان حکام نے مثبت جواب دیا اور واقعہ معافی مانگنے کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ افغان حکام نے واقعہ کی مذمت بھی کی انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے ہر ماہ فلیگ میٹنگ کرانے پر اتفاق کیا ہے جس میں بد اعتمادی اور الزامات کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے انہوں نے کہاکہ تمام معاملات اب خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں انہوں نے کہاکہ افغان حکام سے جھنڈا نذر آتش کر نے کے واقعہ پر معافی کا پاکستانی مطالبہ تسلیم کیا گیا ذرائع کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی وفود کے درمیان 6ویں فلیگ میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز ٗ افغان سرحدی فورسز کی نمائندگی کرنل محمد علی نے کی۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز نے کہاکہ فغان حکام کی جانب سے واقعے پر معذرت اہم پیش رفت ہے ٗ اتفاق رائے سے باب دوستی کھولا جارہا ہے ۔یاد رہے کہ اٹھارہ اگست کو بلوچستان میں بھارت کے خلاف کشمیر میں مظالم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان میں مداخلت کے بیان کے خلاف مظاہرے کئے گئے جس کے رد عمل میں افغانوں نے سپین بولدک میں پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :