فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر میں پانی کی فراہمی کے لیے مزید 100 واٹر پروجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 31 اگست 2016 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر میں پانی کی فراہمی کے لیے مزید 100 واٹر پروجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ دنوں چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالروف نے دورہ تھر کے موقع پر متعدد منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھا اور مکمل ہونے والے واٹر پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔

نئے شروع کیے گئے واٹر پروجیکٹس میں کنویں، ہینڈ پمپس، سولر واٹر پمپس اور زرعی ٹیوب ویل شامل ہیں۔ حافظ عبدالروف نے واٹر پروجیکٹس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے تھرپارکر میں رفاہی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ تھری عوام کے لیے کروڑوں روپے مالیت کے واٹر پروجیکٹس، فراہمی خوراک و راشن، فراہمی ملبوسات اور میڈیکل ایڈ جیسے منصوبہ جات سے اہل تھرپارکر کو بہت زیادہ ریلیف ملا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی ہے، اس مقصد کے لیے ایف آئی ایف کی طرف سے مزید ایک سو واٹر پروجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔ جن سے گوٹھوں میں گھر کی دہلیز پر پانی میسر آئے گا، جبکہ بڑی تعداد میں سولر واٹر پمپس بھی لگائے جا رہے ہیں۔ زرعی ٹیوب ویلوں کے پروجیکٹ بھی زیر تعمیر ہیں، جن سے کاشتکاری کر کے تھری عوام کے روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :