ڈاکٹر فاروق ستار کا وزیراعظم اوروزیراعلی سندھ کو سیکیورٹی کیلئے خط

متحدہ کا عارضی ہیڈ آفس پی آ ئی بی کالونی میں میری رہائشگاہ پر قائم کیا گیا ہے ،سیکیورٹی فراہم کی جائے، فاروق ستار

بدھ 31 اگست 2016 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنے گھر میں قائم ایم کیوایم پاکستان کے عارضی دفتر کے لئے سیکو رٹی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا ہے جس میں ایم کیوایم کے سربراہ نے لکھا کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو اور خورشید بیگم سیکرٹریٹ سیل ہے جس کی وجہ سے متحدہ کا عارضی ہیڈ آفس پی آ ئی بی کالونی میں میری رہائش گاہ پر قائم کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کا مرکزی ہیڈ آفس ہونے کی وجہ سے رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں لہذا انھیں سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔