چین اپنی معیشت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیگا
معاشی اصلاحات سے چینی اقتصادی صورتحال میں توازن پیداہورہا ہے جی 20-کانفرنس بھی اس سلسلے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، چیئر مین ہانز پال برکنر
بدھ 31 اگست 2016 19:31
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) چینی معیشت میں اصلاحات سے نہ صرف چین کی اپنی اقتصادی صورتحال میں توازن پیدا ہورہا ہے بلکہ یہ عالمی معیشت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہورہی ہے ، مستقبل میں ہمیں یقین ہے کہ چین اپنی اصلاحات کے ذریعے معیشت کی صحت بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائے گا ، چین نے ابتدائی مرحلے کی اصلاحات میں پیشرفت کی ہے اور اس سال کے پہلے چھ ماہ میں خام ملکی پیداوار میں اس کی کھپت 73.4فیصد تک پہنچ گئی ہے ، چین کی رسدی اصلاحات جن میں فاضل پیداوار میں کمی اور نئی ایجادات کے مقاصد کرنے اور 2025ء کا چین ساختہ پروگرام چینی صنعت کی ترقی اور اس کو صحت مند بنانے میں یقینا مدد گار ثابت ہو گا ۔
یہ بات بی سی جی کے چیئر مین ہانز پال بر کنر نے شنہوا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنے انٹرویو میں اس بات پر زوردیا ہے کہ اگرچہ تبدیلی مشکل ہوتی ہے ، شرح پیداوار سست ہے اور یہ کچھ عرصہ سست رہے گی کیونکہ فاضل پیداوار دینے والی صنعتوں سے ملازمین بھی فاضل ہو جائیں گے اور انہیں نئی ملازمت ضرورت ہو گی جبکہ مقامی حکومتیں اپنی مالی آمدنی پیش نظر رکھیں گے تا ہم چین کو اس صورتحال سے موثر طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے جو کہ سرمایہ کاروں میں اعتماد اور عالمی منڈی میں تجارت کو فروغ دے کر حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہینگ ژو میں ہونے والی جی 20-کانفرنس بھی اس سلسلے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.