جی 20-ممالک کو متحدہو کر کام کرنا ہو گا

جی20-ممالک ایک بین الاقوامی کلب کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں ہمارے مستقبل کا انحصار مل جل کر کام کرنے میں ہے ،ارجنٹائنی صدر

بدھ 31 اگست 2016 19:31

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء )ارجنٹائن کے صدر موری کیو میکری نے کہا ہے کہ وہ جی 20-کانفرنس کے شرکاء کیلئے یہ پیغام لے کر جارہے ہیں کہ ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہئے ،میں شرکاؤ کو یہ بھی بتاؤں گا کہ ہمارے مستقبل کا انحصار مل جل کر کام کرنے میں ہے ، اب یہ بتانے کا وقت نہیں ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں مل جل کر آگے بڑھنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی صوبے ہینگ ژو میں ہونے والی جی20-کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہونے سے قبل ان خیالات کا اظہار ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے اورصرف تین روز رہ گئے ہیں کہ چین میزبانی میں جی20-کانفرنس شروع ہو گئی ، یہ ایک طرح کا بین الاقوامی کلب ہے جس کا رکن ممالک کی خام عالمی پیداوار 85فیصد ہے ، یہ ممالک عالمی تجارت میں 80فیصد کے حصے دار ہیں جبکہ دنیا کی دو تہائی آبادی ان ممالک میں رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اس لئے تمام رکن ممالک کو با ہم متحدہو کر آگے بڑھنا چاہئے ۔