چینی محکمہ سیاحت کا ڈنمار ک میں ثقافتی مظاہرہ

مظاہرے کا مقصد ڈنمارک کے سیاحوں کو چینی میں سیاحت کی طرف راغب کرنا تھا

بدھ 31 اگست 2016 19:31

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء )چینی صوبے سچوان کے محکمہ سیاحت نے یہاں ایک ثقافتی شو کا اہتمام کیا جس کا مقصد ڈنمارک کے سیاحوں کیلئے سچوان میں سیاحت کے زیادہ سے زیادہ سے مواقع پیدا کرنا تھا ،سچوان کے صوبہ میں پانڈہ بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں جو ڈنمارک کے لوگوں کا پسندیدہ جانور ہیں ، سچوان کے سیاحت کی ترقی کے کمیشن کے ڈائریکٹر ہاؤ کانگ لی نے کہا ہے کہ سچوان قدرتی مناظر سے بھرپور علاقہ ہے اور اس کی بڑی طویل تاریخ ہے جو سیاحوں کی گہری دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے ، اس لئے ہم نے ڈنمارک میں ثقافتی مظاہرہ کر کے صوبہ سچوان کی ثقافت کو اجاگر کیا ہے تا کہ ڈنمارک کے زیادہ سے زیادہ سیاح چینی صوبے کی طرف راغب ہو سکیں ۔