چین ، پولیس نے ڈاکٹر کے قاتل کو گرفتار کر لیا

ملزم زیر علاج رہا تا ہم وہ صحتیاب ہونے کی بجائے معذور ہو گیا ملزم نے ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا

بدھ 31 اگست 2016 19:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) چینی پولیس نے ایک ڈاکٹر کے قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا ، ڈاکٹر کو چین کے شمالی صوبے ہیبی میں چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا ، مشتبہ شخص لی گانگ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹانگ کے علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس گیا تھا جہاں ہسپتال میں داخل کر کے اس کا علاج کیا گیا تا ہم وہ علاج کے باوجود معذور ہو گیا جس نے اس کا ذمہ دار ڈاکٹر کو قراردیا ،ملزم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے علاج میں کوتاہی کی جس کی وجہ سے وہ معذور ہوا ہے ، چنانچہ اس نے ہسپتال کے اندرہی چاقو کے پے در پے وار کر کے ڈاکٹر کو قتل کردیا ،ملزم کو ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال داخل کیا گیا تھا ۔