منگولیا میں لوہا پگھلانے والی بھٹیوں کی توڑ پھوڑ شروع

بھٹیاں صنعتی پیداوار میں اصلاحات کے باعث توڑی جارہی ہیں ‘ یہ بھٹیاں 1959ء میں لگائی گئی تھیں بھٹیاں توڑنے سے 2400 ملازمین بے روزگار ہو جائینگے جنہیں ریٹائر کر دیا جائیگا

بدھ 31 اگست 2016 19:30

ہوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء )شمالی چین کے خود مختار علاقے اندرون منگولیا میں لوہا پگھلانے والی بھٹیاں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنا شروع کر دی گئی ہیں ، گذشتہ روز 200کارکنوں نے بھٹیاں توڑ نے کا کام شروع کیا ، ان بھٹیوں کا تعلق باؤ گینگ گروپ سے تھا ، توقع ہے یہ کام دو ماہ تک جاری رہے گا ، ان بھٹیوں کی تعمیر پائپ لائنوں اور دیگر حصوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے وزن کا اندازہ 10ہزار ٹن تک لگایا گیا ہے ،باؤگینگ گروپ کے ٹیکنیکل سٹاف کا کہنا ہے کہ 1.33ملین ٹن لوہے کی پیداوار دینے والی 1800کیوبک میٹر بھٹیاں 1959ء میں تیار کی گئی تھیں جب چین نے لوہے کو پگھلانے اور ان سے مصنوعات تیار کرنے کا کام شروع کیاتھا تاہم اب چین نے صنعتی فاضل پیداوار کو مناسب مقدار میں لانے کے لئے اصلاحات پر کام شروع کیا ہے ، فاضل پیداوار روکنے کے لئے ان بھٹیوں کو توڑنا شروع کر دیا ہے ان بھٹیوں کو توڑنے کے نتیجے میں 2400کارکن فاضل ہو جائیں گے جنہیں یا تو دوسرے علاقوں میں منتقل کر دیا جائے گا یا ریٹائرڈ کردیا جائے گا �

(جاری ہے)