چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ آسٹریلیا کو خارجہ پالیسی میں چین کو مناسب مقام دینا چاہئے ‘

آسٹریلیا بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی ترتیب دے سابق آسٹریلوی وزیر اعظم پال کیٹنگ نے آسٹریلیا چین تعلقات کے ادارے میں اظہار خیال

بدھ 31 اگست 2016 19:28

کنبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) آسٹریلیا کو ایسی خارجہ پالیسی ترتیب دینی چاہئے کہ اس میں چین کو مناسب جگہ دی جا سکے ،حکومت کو اپنی پالیسی جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق بنانی چاہئے اور اس میں ایسی طاقت کو بھی جگہ دی جانی چاہئے جو گذشتہ 20سا ل سے ایک بین الاقوامی قوت کے طورپر ابھر کر سامنے آئی ہے ، آسٹریلوی حکومت کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ اب وہ دور نہیں ہے جب دنیا پر ایک ہی طاقت حکمرانی تھی، اب ایشیائی ممالک میں چین، جاپان اور بھارت ابھر کر سامنے آرہے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں مغربی ممالک کی آبادی 24ملین ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات سابق آسٹریلوی وزیر اعظم پال کیٹنگ نے آسٹریلیا چین تعلقات کے ادارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ہے ۔پال کیٹنگ 1991سے 1996ء تک آسٹریلیا کے وزیر اعظم رہے ہیں جبکہ آج کل وہ چین ترقیاتی بینک کی مشاورتی کونسل کے رکن ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آسٹریلیا کو ایک خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے اور اسے اس کی فوری ضرورت ہے کیونکہ اس وقت آسٹریلیا کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے اور یہی اس کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، اس لئے آسٹریلیا کو فوری طورپر بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی ترتیب دینی چاہئے اس میں چین کو اس کا صحیح مقام دینا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :