عالمی برادری اوباما اور شی ملاقات کے نتائج کی منتظر ہے ‘ ملاقات اختلافات کی خلیج کم اور تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی ‘ امریکہ پر امن ، مستحکم ، خوشحال ، ابھرتے ہوئے چین کا خیر مقدم کرتا ہے‘ مسائل حل کرنے کیلئے چینی سرمایہ کاری سے امریکہ اور باقی دنیا کو فائدہ پہنچتا ہے‘ چین بین الاقوامی معاملات میں ایک ذمہ دار کھلاڑی ہے
ڈائر یکٹر امریکی سلامتی کونسل کرائٹن برنک کا عالمی مسائل کے حل میں بھرپورکردار ادا کرنے پر چین کو خراج تحسین
بدھ 31 اگست 2016 19:28
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) آئندہ چند روز میں امریکی صدر باراک او باما اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان چین میں ہونیوالی ملاقات کو عالمی سطح پر بڑی اہمیت دی جارہی ہے اور دنیا دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے نتائج کی منتظر ہے ۔ مبصرین کا خیال ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے ،عالمی ثالثی ٹریبونل کے فیصلے اور جمہوریہ کوریا میں امریکہ کی طرف سے میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب کے پس منظر میں اس ملاقات کے عالمی منظر نامے اور خطے کے ممالک پر خصوصی اثرات مرتب ہوں گے اسی لئے مبصرین ماضی قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان ان معاملات پر دیئے گئے بیانات کی روشنی میں اس ملاقات کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں ۔
دریں اثنا ڈینئیل کرائٹن برنک نے کہا ہے کہ اوباما شی ملاقات اختلافات کی خلیج کم کرنے اور تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے ، دونوں رہنماء چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کم کرنے اور عملی تعاون میں اضافہ پر خصوصی توجہ دیں گے ،امریکی صدر چین میں ہونے والی جی20-کانفرنس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ، امریکی صدر اس موقع پر پہلے کی طرح یہ بات واضح طورپر کہیں گے کہ امریکہ پر امن ، مستحکم ، خوشحال ، ابھرتے ہوئے چین کا خیر مقدم کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی معاملات میں ایک ذمہ دار کھلاڑی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.