پی پی 232 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ 34 ہزار 200 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 19:20

وہاڑی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) پی پی 232 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ 34 ہزار 200 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 میں ہونے والی ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ 34 ہزار 200 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار یوسف کسیلہ 30 ہزار 500 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔