لاہور، اورنج لائن میٹرو منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا مگر احتجاج نہ تھم سکا

معاوضے کی عدم ادائیگی پر متاثرین انصاف کیلئے ایوان وزیراعلی پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرہ

بدھ 31 اگست 2016 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) اورنج لائن میٹرو منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا مگر احتجاج نہ تھم سکا۔ معاوضے کی عدم ادائیگی پر متاثرین انصاف کیلئے ایوان وزیراعلی پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نکلسن روڈ کے متاثرین اورنج ٹرین ایوان وزیراعلی کے باہرجمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ آٹھ ماہ گزر گئے مگر وہ رقم کے لیے دربدر ہو کر رہ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود ایل ڈی اے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ شہباز شریف نوٹس لے کر معاوضہ اورمتبادل جگہ الاٹ کرائیں۔ اورنج لائن پراجیکٹ کے متاثرین نے دھمکی دی کہ اگر انھیں معاوضے کی جلد ادائیگی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :