Live Updates

میاں صاحب ایک ایسا ادارہ بنائیں جو وزیر اعظم کو پکڑ سکے،عمران خان

ن لیگ ایک سال میں9ارب روپے اشتہار کی مد میں خرچ کرتی ہے، تحریک انصاف کی اولین ترجیح صحت اور انصاف ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب عمران خان کا حکومت سے 6 ستمبر کو عام تعطیل کا مطالبہ

بدھ 31 اگست 2016 19:04

پشاور،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چیک اپ کرانا ہو تو 2ماہ کے لئے باہر چلے جاتے ہیں،میاں صاحب کوئی ایک ایسا ادارہ بھی بنائیں جو وزیر اعظم کو پکڑ سکے۔ ن لیگ ایک سال میں9ارب روپے اشتہار کی مد میں خرچ کرتی ہے۔ تحریک انصاف کی اولین ترجیح صحت اور انصاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صحت کارڈ کی تقسیم کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج سب سے مہنگا ہے کم سے کم 9لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ شوکت خانم میں غریب کا علاج مفت میں کیا جاتا ہے۔ شوکت خانم میں بلا تفریق علاج کیا جاتا ہے ہسپتال میں آنے والوں سے انکا مذہب یا سیاسی شجرہ نہیں پوچھا جاتا۔ شوکت خانم کا سالانہ بجٹ 400ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

صحت انصاف کارڈ پر5ارب روپے لاگت آئے گی اور اس سے18لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چیک اپ کروانے کے لئے 2ماہ کے لئے لندن چلے جاتے ہیں۔ وزیراعظم کے بیرون ملک علاج کروانے سے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔ صحت انصاف پروگرام کی دلی خوشی ہوئی ہے۔ ملک میں جب تک ظلم کا نظام ہو انصاف اور برکت نہیں ہو گی۔ ملک کے با اثر اور وسائل والوں کو ملک کے غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیئے۔

خیبر پختونخواہ واد صوبہ ہے جس میں اختیارات نچلے طبقے کے لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کارڈ کی تقسیم میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیئے۔ صحت انصاف کارڈ غریب تر لوگوں کو ملنا چاہیئے ۔ الیکشن جیتنے کے لئے شو مارنے کی ضرورت نہیں ۔ لوگوں کو سہولیات دو ن لیگ ایک سال میں 9ارب روپے اشتہار کی مد میں خرچ کرتی ہے۔ صحت اور انصاف تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔

غریب کے علاج میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیئے۔ ترقی یافتہ ملک میں وکیل کے لئے پیسے نہ ہو تو حکومت دیتی ہے صحت انصاف کارڈ پورے صوبے میں پھیلائے گئے۔ چاہتا ہوں بچوں کو اچھی تعلیم ملے ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں عام آدمی کو انصاف ملے ۔ ملک میں سب سے کم کرپشن خیبر پختونخواہ صوبہ میں ہے،بعد ازاں اسلام آباد میں عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرے ،تحریک انصاف چھ ستمبر کو شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات