ایران کا شام میں ترکی کی مسلسل فوجی کارروائی پر تشویش

شام کی خود مختاری کا احترام کیا جائے،ترکی کی فوجی کارروائی فوری طور پر بند کی جائے، ایران

بدھ 31 اگست 2016 19:00

ایران کا شام میں ترکی کی مسلسل فوجی کارروائی پر تشویش

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) ایران نے شام میں ترکی کی مسلسل فوجی کارروائی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ روز شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے تسلسل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر خطے میں ترکی کی فوجی کارروائی بند ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوشش ہر امن پسند ملک کی خواہش ہے لیکن اس کی اصول کی آڑ میں ملکوں کی خود مختاری کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ شامی سرزمین پر ترکی کی مسلسل موجودگی سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کے شمال میں تنازعے کا پھیلاو مزیدمعصوم لوگوں کے قتل عام کا سبب بنے گا۔

متعلقہ عنوان :