قائد حزب اختلاف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر برطانیہ قائد متحدہ کیخلاف کارروائی کرے ،سید خورشید شاہ

بدھ 31 اگست 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے پاکستان میں بر طانوی ہائی کمشنر مسٹر تھامس ڈریو کی انکے چیمبر ملاقات ہوئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قائدحزب اختلاف نے اس توقع کا ظہار کیا کہ برطانیہ وزیراعظم تھریسا مے کی قیادت میں دنیا بھر میں اپنا اہم کردار جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات دوستانہ بھی ہیں اور تاریخی بھی۔ انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کی نوعیت تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ امن ،سیکورٹی، تعلیم اور صحت کے ایشوز سے بھی وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لینا چاہئے اور برطانیہ کو یو این کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

سید خورشیدشاہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر برطانوی حکومت قائد حزب اختلاف کے خلاف کارروائی کرے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں تعاون کیلئے بھی ہم برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔