سوشل میڈیا صارفین ہوشیارہوجائیں،پنجاب حکومت کا منفی پراپیگنڈا پرپہلا وارننگ لیٹرجاری

اداکارحمزہ علی عباسی نے3 اگست کو900بچوں کے اغواء کاغلط پوسٹ لگایا،حمزہ عباسی معافی مانگیں ورنہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔ذرائع پنجاب حکومت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 18:38

سوشل میڈیا صارفین ہوشیارہوجائیں،پنجاب حکومت کا منفی پراپیگنڈا پرپہلا ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) :سوشل میڈیا، ٹویٹر یا فیس بک استعمال کرنیوالے صارفین ہوشیار ہوجائیں،پنجاب حکومت نے منفی پراپیگنڈا کرنے پر پہلا وارننگ لیٹر جاری کردیا،اداکارحمزہ علی عباسی 3اگست کوغلط پوسٹ لگانے پر معافی مانگیں ورنہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نے اداکار حمزہ علی عباسی کوفیس بک پرغلط پوسٹ لگانے پر وارننگ لیٹر جاری کیا ہے۔

حمزہ عباسی نے پنجاب میں 900بچوں کے اغواء کا غلط پوسٹ لگایا تھا۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران تین گناکم بچے اغواء ہوئے۔جبکہ حمزہ عباسی نے غلط پوسٹ لگایا ہے کہ 900بچے اغواء کیے گئے ہیں۔محکمہ پراسیکیوشن نے اپنے جاری کردہ وارننگ لیٹر میں کہا ہے کہ حمزہ علی عباسی 3اگست کوغلط پوسٹ لگانے پر معافی مانگیں ورنہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔